’رواں مالی سال میں اپریل تک ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں 3408 ارب روپے جمع کیے گئے‘


کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں مالی سال میں اپریل تک ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں 3408 ارب روپے جمع کیے گئے۔

ایف بی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ اپریل 2020 میں 256 ارب کے ٹیکسز اور ڈیوٹیز جمع کی گئیں،  رواں مالی سال کے نظر ثانی شدہ ہدف 3908 ارب میں اپریل میں 200 ارب جمع کرنا تھے۔

اعلامیے کےمطابق  رواں مالی سال میں اپریل تک ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں 3408 ارب روپے جمع کیے گئے جب کہ رواں مالی سال محاصل 10.4 فیصد اضافی جمع کیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہےکہ 10 مہینوں میں 117 ارب روپے مالیت کے ریفنڈ ادا کیے گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں