کٹھمنڈو:
رواں سیزن دنیا کی بلندترین چوٹی “ماؤنٹ ایورسٹ” سر کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔
نیپالی حکومت نے موسمِ بہار میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے ریکارڈ 381 پرمٹ جاری کیے جس کے بعد سے پہاڑ پر مختلف کیمپوں میں ہجوم کی خبریں گرم ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پرایک تصویر وائرل ہوئی جس میں کوہ پیماؤں کی لمبی قطار چوٹی سرکرنے کی کوشش میں ہیں جب کہ صرف ایک ہفتے میں 7 افراد چوٹی سر کرنے کی کوشش میں ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سیزن کی کل ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہے