رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ بننے کا امکان

رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ بننے کا امکان


رواں سال ویسٹ انڈیز اور امریکا کی میزبان میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں منفرد ریکارڈ بننے کا امکان پیدا ہوگیا۔

رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے وی وی آئی پی ٹکٹ ہزاروں نہیں، لاکھوں بھی نہیں بلکہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔

پاک بھارت میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔ آئی سی سی نے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 6 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 400 ڈالر رکھی ہے۔

دوسری طرف ری سیل ویب سائٹ پر پاک بھارت میچ کے وی آئی پی ٹکٹ 40 ہزار ڈالر سے زائد میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔

اس پر شائقین کو 10 ہزار ڈالر ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔ جس کے بعد ٹکٹ کی مجموعی قیمت 50 ہزار ڈالر یعنی 1 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں