رنویر سنگھ نے بیٹی کیلئے پہلے سے کونسا نام شارٹ لسٹ کیا تھا؟

رنویر سنگھ نے بیٹی کیلئے پہلے سے کونسا نام شارٹ لسٹ کیا تھا؟


بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور انکی اہلیہ اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ہاں آج (اتوار 8 ستمبر) کو ممبئی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے بعد ان دونوں کے پرستار ناصرف بچی کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب ہیں بلکہ وہ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ یہ فلمی جوڑا اپنی بیٹی کیا نام رکھے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ ایک بار رنویر نے کہا تھا کہ وہ مستقبل میں پیدا ہونے والے اپنے بچے کےلیے ناموں کی ایک فہرست مرتب کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹیلی ویژن شو دی بگ پکچر میں ان میں سے ایک نام کا انکشاف بھی کیا تھا۔

ایک کنٹسٹینٹ سے جسکا نام شوریاویر سنگھ تھا، گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ اس نام کو بچے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور کہا میں ناموں کی ایک مختصر فہرست بنا رہا ہوں، آپ اگر برا نہ مانیں تو یہ نام میں استعمال کرلوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں