رنویر سنگھ بھارتی ساحلوں کی تشہیر کرتے ہوئے بڑی غلطی کر بیٹھے

رنویر سنگھ بھارتی ساحلوں کی تشہیر کرتے ہوئے بڑی غلطی کر بیٹھے


معروف بھارتی اداکار رنویر سنگھ بھارتی ساحلوں کی تشہیر کرتے ہوئے بڑی غلطی کر بیٹھے۔

بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر سیاحت کے لیے بھارت کے جزائر اور ساحلوں کو ترجیح دینے پر زور دیتی نظر آ رہی ہیں۔

دراصل، مالدیپ کے مقابلے میں بھارتی جزائر کی خوبصورتی بیان کرتی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پوسٹ پر مالدیپ کے وزراء نے تمسخرانہ تبصرہ کرتے ہوئے اُنہیں مسخرہ، دہشت گرد اور اسرائیل کی کٹھ پتلی قرار  دیا تھا۔

جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے احتجاجاََ سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مالدیپ مہم چلادی اور ساتھ ہی اپنے ملک کے بھارت کے خوبصورت ساحل کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپنے ملک کے خوبصورت ساحلوں کی تشہیر کرنا شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی ساحلوں کی تشہیر کرنے والی مشہور بالی ووڈ شخصیات میں سلمان خان، کنگنا رناوت، اکشے کمار، امیتابھ بچن، شردھا کپور اور کئی دیگر بڑے نام شامل ہیں۔

تاہم، رنویر سنگھ نے بھارتی ساحلوں کی تشہیر کے لیے کی گئی اپنی پوسٹ میں غلطی سے مالدیپ کے ساحل کی ایک پرانی تصویر شیئر کردی جس کی وجہ سے انہیں بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں، جیسے ہی رنویر سنگھ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اُنہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرکے دوبارہ بغیر کسی تصویر کے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے بھارت کے ساحلی مقامات کی سیاحت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے احتجاج پر مالدیپ نے تمسخرانہ تبصرہ کرنے والے اپنے تینوں وزراء کو معطل کر دیا لیکن بھارتی شہریوں اور شوبز شخصیات کی جانب سےچلائے گئے بائیکاٹ مالدیپ اور ایکسپلور انڈین آئی لینڈز کے ہیش ٹیگز اب تک سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں