بھارت کے معروف اداکار رنبیر کپور کے موبائل کے وال پیپر نے میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار رنبیر کپور کو ٹی سیریز کے دفتر کے باہر دیکھا گیا جہاں سے ان کی تصویر وائرل ہو گئی۔
اس دوران ان کے مکمل لک کے باوجود جس چیز نے میڈیا کو متوجہ کیا وہ ان کے فون پر لگا ہوا وال پیپر تھا ۔ وال پیپر پر ان کے والد رشی کپور کی تصویر لگی دکھائی دے رہی تھی۔
واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور کے والد رشی کپور کو 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ کینسر سے طویل جنگ کے بعد 30 اپریل 2020 میں انتقال کر گئے تھے ۔