رنبیر کپور کی فلم ’رامائن‘ نے ریلیز سے قبل ہی بڑا ریکارڈ قائم کردیا

رنبیر کپور کی فلم ’رامائن‘ نے ریلیز سے قبل ہی بڑا ریکارڈ قائم کردیا


بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم ’رامائن‘ نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، رنبیر کپور کی نئی فلم ’رامائن‘ بھارتی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔

اس فلم کا بجٹ 835 کروڑ بھارتی روپے یعنی 100 ملین ڈالرز تک پہنچ گیا، فلم کی پوسٹ پروڈکشن میں 600 دن لگیں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ جون میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فلم کی شوٹنگ کے کچھ سینز منظر عام پر آنے کے بعد ڈایئرکٹر نے فلم کی شوٹنگ خفیہ طور پر اسٹوڈیوز میں کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انتہائی مہنگے اور شاندار سیٹ لگائے گئے ہیں۔

فلم’رامائن‘ میں رنبیر کپور اور سائی پلوی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور اسے ممکنہ طور پر 2026ء میں سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں