رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کے مداحوں کیلئے اہم خبر

رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کے مداحوں کیلئے اہم خبر


بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی سال 2023 میں سینما گھروں ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ ، جو کہ باکس آفس پر بہت ہٹ رہی اور اسے شائقین کی جانب سے بےحد پسند بھی کیا گیا۔

اس فلم کے حوالے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ فلم بہت جلد  او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر موجود ہوگی جس کا دورانیہ بھی زیادہ ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق اینیمل کا توسیعی ورژن  رواں ماہ 26  تاریخ کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائیگا جس کے متعلق فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا۔

ابتدائی طور پر 3 گھنٹے 21 منٹ کی فلم میں اب اضافی 8 منٹ ہوں گے جس سے کل رن ٹائم 3 گھنٹے 29 منٹ ہو جائے گا اور اس توسیعی ورژن میں رشمیکا منڈنا کا ایک اضافی سین بھی شامل ہوگا، جسے فلم کے تھیٹریکل ورژن سے ایڈٹ کیا گیا تھا۔

’اینیمل‘ ’ارجن ریڈی‘ اور ’کبیر سنگھ‘ کے بعد سندیپ ریڈی وانگا کی تیسری فلم ہے جس کی کہانی ایک پریشان حال باپ بیٹے کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جو خونریزی اور انتقام کا راستہ اختیار کرتا ہے۔ اس فلم میں رنبیر کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندنا، ترپتی ڈمری اور انیل کپور شامل ہیں جو یکم دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں