رنبیر کپور کی زندگی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد کیا تبدیلی آئی؟

رنبیر کپور کی زندگی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد کیا تبدیلی آئی؟


بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی زندگی کے سب سے خوشگوار لمحے بیٹی راہا کپور کی پیدائش کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

رنبیر کپور آج کل اپنی نئی فلم ’توجھوٹی میں مکّار‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

اُنہوں نے اپنی فلم کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران بیٹی راہا کپور کی پیدائش پر اپنے احساسات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’میں اپنی بیٹی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا اور اس کی پیدائش کے بعد سےتو میرے لیے کام کرنا بھی مشکل ہے کیونکہ دل چاہتا ہے کہ اپنا سارا وقت بیٹی کے ساتھ گھر میں گزاروں‘۔

رنبیر کپور نے اس ایونٹ میں شرکت کے لیے سفید رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ سبز رنگ کی جیکٹ اور نیلے رنگ کی جینز کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ 8 مارچ 2023ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

لوو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، شردھا کپور، ڈمپل کپاڈیہ، بونی کپور، انوبھو سنگھ باسی اور راجیش جیس نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں