بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور کا خیال ہے کہ شاہ رخ خان ان کی بیٹی راہا کپور کے لیے ایک ’مثالی آیا‘ بن سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی راہا کو پالنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔
اداکار سے ان کی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران یہ سوال کیا گیا کہ ’کسی ایسے اداکار کا نام بتائیں جس میں ان کی بیٹی راہا کپور کے لیے مثالی آیا بننے کی صلاحیت ہو۔
اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاہ رخ خان ایک ’بہترین آیا‘ ہوں گےکیونکہ مجھے یقین ہے کہ جیسے ہی وہ اپنے مخصوصی انداز میں راہا کے سامنے اپنی باہیں پھیلائیں گے تو وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہو گی۔
واضح رہے کہ جب سے رنبیر کپور کے ہاں ننھی پری راہا کپور کی پیدائش ہوئی ہے، وہ متعدد تقریبات میں اس سے محبت کا اظہار کرتے نظر آئے ہیں۔