رمیز راجہ کو بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی نظر آگئی


کراچی: 

سابق کپتان رمیز راجہ کو انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی نظر آگئی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ لنچ سے قبل کے کھیل میں بابراعظم اوپن شولڈرکے ساتھ بیٹنگ کررہے تھے جس سے سر کی پوزیشن بہتر نہیں تھی، ایسے میں آؤٹ سوئنگر کھیلنے میں مشکل ہوسکتی ہے، بابر کو اس چھوٹی سے تکنیکی خامی پر قابو پانا ہوگا۔

صفر پر آؤٹ ہونے والے کپتان اظہرعلی  کے بارے میں رمیز نے کہاکہ ایسا لگتا ہے وہ ہر چیز کے بارے میں بہت زیادہ سوچتے رہتے ہیں، بیٹنگ اور کپتانی میں بہت زیادہ تجزیہ کرتے ہیں، انھیں لازمی طور پر خود کو پْرسکون رکھنے کی ضرورت ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں