رمیز راجہ، شعیب ملک اور حفیظ میں عمر کے معاملے پر نوک جھوک


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور سابق کپتان و کمنٹیٹر  رمیز راجا کے درمیان ریٹائرمنٹ کے مشورے پر آپس میں طنز و مزاح جاری ہے۔

رمیز راجا کی جانب سے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا گیا تھا جس کے جواب میں سابق کپتان شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر  کہا تھا کہ ہم تینوں اکٹھے باعزت طور پر ریٹائر ہوجاتے ہیں۔

بعد ازاں شعیب ملک کے ردعمل پر رمیز راجا نے بھی طنزومزاح سے بھرپور جواب دے دیا۔

رمیز راجا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘شعیب ملک آپ میرے کہاں سے ریٹائر ہونے کی بات کر رہے ہیں؟ کیا میں پاکستان کرکٹ کے لیے آواز بلند کرنے سے ریٹائر ہو جاؤں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں پاکستان کرکٹ کو ٹاپ پر واپس دیکھنا چاہتا ہوں ، کیا اس سے ریٹائر ہو جاؤں؟ ملک صاحب میں ان معاملات سے کبھی بھی ریٹائر نہیں ہو سکتا‘۔

رمیز راجا نے طنز سے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’شعیب ملک آپ لوگوں کے لیے 2022 میں کمنٹری کا آغاز مشکل ہوگا،تب آپ میری ہی عمرکے ہوں گے‘۔

رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اس وقت ریٹائر ہو گیا تھا جب پاکستان ٹیم کا کپتان تھا، شعیب ملک مجھے آپ لوگوں کے بتانے کی ضرورت نہیں ہے‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں