اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کارجاری کردیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے ماتحت پانچ دن حاضری والے دفاتر میں ماہ رمضان میں پیر سے جمعرات دفتری اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے۔
رمضان میں بروز جمعہ دفتری اوقات کار صبح 9 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔
وفاقی حکومت نے 6 دن حاضری والے دفاتر کے بھی اوقات کار بھی جاری کیے ہیں۔
رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے 2 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے ایک بجے تک دفاتر کھلے ہوں گے۔