رفح میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 75 فلسطینی شہید

رفح میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 75 فلسطینی شہید


رفح میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بڑا حملہ کیا ہے، بمباری سے 75 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، شہداء میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اسرائیلی بمباری سے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی، بڑی تعداد میں شہادتیں آگ میں جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں۔

آگ میں جھلسنےکے باعث کئی افراد کی حالت نازک ہے، شہداء کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پناہ گزین کیمپ میں شمالی غزہ سے بے دخل فلسطینیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی طیاروں نےر ات رفح میں حماس کے ایک کمپاؤنڈ پر حملہ کیا، حملےکے مقام پر حماس کے اہم ارکان ٹھہرے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 36,000 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں