رفح میں اسرائیلی حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال کیا گیا، امریکی میڈیا

رفح میں اسرائیلی حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال کیا گیا، امریکی میڈیا


رفح میں اتوار کی شب اسرائیلی حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال کیا گیا۔ 

اس حوالے سے امریکی میڈیا نے کہا کہ حملے کے مقام پر نظر آنے والے گولہ بارود کی باقیات امریکی ساختہ بم جی بی یو 39 کے تھے۔

واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق بم کی شناخت ملبے میں پائے جانے والے عناصر کی بدولت ہوئی۔ بم کے ٹکڑوں کو نمبروں کی سیریز سے بھی شناخت کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نمبروں کی سیریز امریکی ریاست کولوراڈو کی اسلحہ کمپنی کو دیے گئے کوڈ کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق رفح میں فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 75 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں