رفح کے پناہ گزین کیمپ پر اتوار کو ہونے والے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پر جاپان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی حملے کے دوران خواتین اور بچوں کی شہادتوں پر شدید تشویش ہے۔
اس حوالے سے جاپانی وزیرخارجہ یوکو کامی کاوا نے کہا کہ جاپان کو غزہ کی ابتر انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ رفح میں بےگھر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں پر شدید تشویش ہے۔
جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ رفح پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر خوش اسلوبی سے عمل ہونا چاہیے۔
جاپانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل سے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔