رفح: اسرائیلی ٹینکوں اور فوج کی پُرہجوم ضلع کی طرف پیش قدمی

رفح: اسرائیلی ٹینکوں اور فوج کی پُرہجوم ضلع کی طرف پیش قدمی


اسرائیلی ٹینکوں اور فوج کی رفح کے قلب میں ایک پرہجوم ضلع کی طرف پیش قدمی جاری ہے، جہاں سے ساڑھے 9 لاکھ سے زائد افراد کا انخلاء ہو چکا ہے۔

تباہ حال غزہ میں ملبے کے ڈھیر بنے گھر فلسطینیوں کے مسکن ہیں۔

مسجد میں پناہ لیے افراد شہید

شمالی غزہ کی مسجد پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں مزید 16 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، بے گھر افراد مسجد میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

نصائرات کیمپ میں ایک گھر پر بم باری سے عورتوں اور بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

مغربی کنارے کے جنین پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہو گئی۔

WHO کا العودہ اسپتال کے مریضوں، عملے کے تحفظ کا مطالبہ

اسرائیلی فوج کی جانب سے العودہ اسپتال کا محاصرہ بھی جاری ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈ روس نے العودہ اسپتال کے مریضوں، عملے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل کے چھاپے کے وقت طبی عملے اور مریضوں سمیت 140 افراد اسپتال میں موجود تھے۔

امریکا اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کرے: بچوں کے حقوق کی تنظیم

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل فلسطین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کوہتھیار بھیجنا بند کرے۔


اپنا تبصرہ لکھیں