رشی کپور لیجنڈ ہیں اور رہیں گے، نامور پاکستانی شخصیات بھی سپر اسٹار کے انتقال پر غمزدہ


بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کے انتقال پر  مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

رشی کپور لیوکیمیا (خون کے سرطان)  میں مبتلا تھے اور گزشتہ دو برس سے موت سے جنگ لڑرہے تھے تاہم آج وہ اپنے مداحوں سے بچھڑ گئے جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی۔

لیجنڈری اداکار رشی کپور کے انتقال پر  نامور  پاکستانی شخصیات بھی غمزدہ ہیں اور اپنے دکھ کا اظہار سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعےکر رہے ہیں۔

ماورا حسین

اداکارہ ماورا نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ لوگ کبھی نہیں بھولیں گے کہ انہیں آپ سے مل کر کیسا لگتا تھا، میں جب بھی آپ سے ملی مجھے یاد ہے آپ کی رحم دلی، مزاح  آپ کا اردو سے لگاؤ  اور دونوں سرحدوں کے پار کے کھانوں پر طویل بات چیت کرنا، آپ لیجینڈ ہیں اور لیجینڈ ہی رہیں گے۔

MAWRA HOCANE (Hussain)

@MawraHocane

“..People will never forget how you made them feel…”
For each time I’ve met you, I remember your kindness, humour, your admiration for Urdu & our extensive discussions on food from both sides of the border
RIP you shall continue to be the Legend that you are..uff!

183 people are talking about this

ثمینہ پیرزادہ

معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی رشی کپور کو الوداع کہا۔

Samina Peerzada@SaminaSays

Goodbye Rishi Kapoor. RIP

33 people are talking about this

زینب عباس

اسپورٹس اینکر پرسن زینب عباس نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز  عرفان خان اور آج رشی کپور، 2020 میں کیا ہو رہا ہے۔

zainab abbas

@ZAbbasOfficial

Irfan Khan yesterday Rishi Kapoor today,what’s up with 2020?! 😞

802 people are talking about this

شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر  شعیب اختر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پوسٹ پر رشی کپور کی اداکاری کی یادگار تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ وہ  اپنے ساتھ ایک عہد لے گئے ہیں۔

Shoaib Akhtar

@shoaib100mph

“Yeh Zindagi dard bhi hai,yeh zindagi hai dava bhi.Dil torna he na jaanay, jaanay yeh dil jorna bhi.”

Extremely saddened to hear about the demise of Rishi Kapoor ji @chintskap. He takes away an era with him and all his colors.Big fan. Love to family

View image on Twitter
691 people are talking about this

راحت فتح علی خان

گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ’ میرے مرحوم انکل استاد نصرت فتح علی خان اور میرے والد فرخ فتح علی خان کو رشی کپور کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا‘۔

Rahat Fateh Ali Khan

@RFAKWorld

View image on Twitter
106 people are talking about this

واضح رہے کہ لیجینڈری اداکار رشی کپور کو پاکستان سے بے حد لگاؤ تھا اور وہ اکثر پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں