ماسکو:
زینٹ سینٹ پیٹرز برگ کے کپتان برینسلاف ایوانووک کے ہاتھوں سے خوشیاں مناتے ہوئے رشین کپ ٹرافی گرکر ٹوٹ گئی۔فائنل میں زیڈ ایس پیٹرزبرگ نے کھیمکی کلب کو 0-1 سے مات دی تھی، وکٹری اسٹینڈ پر خوشیاں منانے کے دوران ایوانووک کے ہاتھوں سے پھسلنے والی ٹرافی گراؤنڈ پر گری جس سے اس پر لگے شیشے ٹوٹ گئے۔
بعد ازاں کلب کی جانب سے دلچسپ ٹویٹ میں کہا گیا کہ آپ سب نے سن لیا ہوگا کہ ہم رشین کپ کو ڈراپ کرنے اور توڑنے میں کامیاب رہے، بہرحال اس پر آپ سب سے معذرت خواہ بھی ہیں۔ زینٹ نے لگاتار دوسرے سیزن میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔