بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ عالمی سطح پر تیز ترین ساڑھے 500 کروڑ کمانے والی دوسری تامل فلم بن گئی ہے۔
فلم ریلیز ہوئے صرف 12 دن ہوئے ہیں اور باکس آفس پر اس کی آمدنی 556 کروڑ روپے سے زائد ہوچکی ہے۔
اس سے قبل رجنی کانت کی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘2.0’ نے صرف 8 دن میں 550 کروڑ کا بزنس کرلیا تھا۔
فلم کے ڈائریکٹر نیلسن دلیپ کمار ہیں جبکہ اداکاروں میں رجنی کانت کے علاوہ ونایاکن، رامیا کرشنن، وسانت راوی اور تمنا بھاٹیہ شامل ہیں۔
شیوا جی راج کمار، موہن لال اور جیکی شیروف نے بھی ’جیلر‘ میں مختصر کردار ادا کیا ہے۔