رجنی کانت سے ملاقات پر امیتابھ نے کیا کہا؟

رجنی کانت سے ملاقات پر امیتابھ نے کیا کہا؟


بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ رجنی کانت ایک سادہ سپر اسٹار ہیں۔

ایک روز قبل ہندی فلموں اور جنوبی بھارتی فلموں کے شہنشاہوں امیتابھ بچن اور رجنی کانت نے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے بعد امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر اپنی اور رجنی کانت کی فلم ویتیاں کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں اداکار خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور رنجی کانت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا کہ میں ایک بار پھر عظیم رجنی کانت کے ساتھ ہونے کا اعزاز حاصل کر رہا ہوں۔

امیتابھ نے یہ بھی لکھا کہ رجنی کانت بالکل نہیں بدلے، وہ فلموں میں عظمت کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود ایک سادہ لوح انسان ہیں۔

مداحوں نے امیتابھ کے اس پیغام پر دونوں کی تعریف کرتے ہوئے یوں لکھا کہ بھارتی سنیما کو پہچان دینے والے دو چہرے ایک فریم میں ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں