راکھی ساونت کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال، مدینہ منورہ سے ویڈیو شیئر کر دی

راکھی ساونت کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال، مدینہ منورہ سے ویڈیو شیئر کر دی


بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہو گیا ہے۔

راکھی ساونت نے دو روز قبل اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے ہیک ہونے سے متعلق میڈیا سے بات کی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کا 10 ملین سے زائد فالوورز والا اکاؤنٹ اُن کے سابق شوہر عادل خان دررانی اور دوست راج شری نے ہیک کیا ہے۔

راکھی ساونت کی گزشتہ روز ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں اُنہیں جہاز میں بیٹھے ہوئے دیکھا گیا تھا، اداکارہ کا اپنی اس ویڈیو میں بتانا تھا کہ وہ وہ خود کو بہت خوش نصیب محسوس کر رہی ہیں کیوں کہ وہ پہلی بار عمرہ کرنے کے لیے جا رہی ہیں۔

اب راکھی ساونت کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہو گیا ہے اور وہ اُسے استعمال بھی کر رہی ہیں مگر تاحال انہوں نے عمرہ کرنے کی کوئی تصویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی ہے۔

راکھی ساونت کی مدینہ منورہ کی ایک قریبی عمارت میں بنائی گئی ویڈیو کو بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ تاحال راکھی ساونت نے اپنی عمرہ کرتے ہوئے، مکہ مکرمہ یا مسجدِ نبوی سے خود اپنے اکاؤنٹ پر کوئی مواد شیئر نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیٹ صارفین راکھی ساونت پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنا اکاؤنٹ خود ہیک اور اپنے واٹس ایپ نوٹس خود لیک کر رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں