راکھی ساونت میں ٹیومر کی تشخیص، کینسر ہو سکتا ہے: سابق شوہر کا دعویٰ

راکھی ساونت میں ٹیومر کی تشخیص، کینسر ہو سکتا ہے: سابق شوہر کا دعویٰ


بالی ووڈ کی تنازع اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت طبیعت ناساز ہونے کے سبب  آج کل اسپتال میں داخل ہیں۔

اداکارہ کے سابق شوہر رتیش سنگھ نے بھارتی میڈیا ’ نیوز 18‘ سے راکھی کی بیماری اور صحت سے متعلق گفتگو کی ہے۔

رتیش کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے مطابق راکھی اپنی صحت سے متعلق ڈھونگ رچا رہی ہے کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ راکھی واقع میں بیمار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ راکھی کو قریب سے جانتے ہیں اُنہیں معلوم ہے کہ راکھی کی صحت واقع میں خطرے میں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رتیش سنگھ نے راکھی کی صحت سے متعلق صورتحال پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ راکھی ساونت کے رحم میں رسولی کی تشخیص ہوئی ہے۔

رتیش سنگھکے مطابق اداکارہ کو منگل کے روز دل اور پیٹ میں تکلیف کے سبب استعمال داخل کیا تھا مگر متعدد طبی ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا ہے کہ راکھی ساونت کے رحم میں رسولی ہے، جو کہ کینسر بھی ہو سکتا ہے۔

رتیش کے مطابق راکھی کے ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ رسولی کینسر بھی ہو سکتا ہے جس سے متعلق مزید طبی معائنے کیے جا رہے ہیں۔

راکھی کے سابق شوہر رتیش کے مطابق راکھی کے ڈاکٹروں نے سرجری کی تجویز دی ہے لیکن وہ پہلے یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا یہ کینسر ہے بھی یا نہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں