راکھی ساونت خالہ بننے پر خوشی سے نہال، کھلونے خریدتے ویڈیو وائرل

راکھی ساونت خالہ بننے پر خوشی سے نہال، کھلونے خریدتے ویڈیو وائرل


جہاں بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ اپنی بیٹی کی پیدائش کا جشن منا رہے ہیں، وہیں راکھی ساونت دبئی میں ننھی شہزادی کے لیے کھلونے خریدنے میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں دبئی کے شاپنگ مال میں خریداری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں راکھی ساونت کو یہ کہتے ہوئے بھی سن سکتے ہیں کہ ماسی (خالہ) بننے پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے حال ہی میں ممتا کی دہلیز پر قدم رکھنے والی اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیپیکا ہم نے ایک ساتھ کیریئر کا آغاز کیا، آپ سُپر اسٹار بن گئیں، بیوی اور اب ماں بھی بن گئیں، میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں، آپ کی بیٹی کے لیے تحائف خرید رہی ہوں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں