راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ کی قیمت 50اور 100روپے ہوگی


لاہور: 

پاک بنگلہ دیش راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ کی قیمت 50اور 100روپے ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق7سے11 فروری تک شیڈول میچ کیلیے میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہونگے، اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ ریٹ100 روپے مقرر کیے گئے ہیں، راولپنڈی میں ٹیسٹ کیلیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اپریل میں کراچی میں ہونے والے واحد ون ڈے اور ٹیسٹ کیلیے ٹکٹوں کی مکمل تفصیلات بھی بعد میں سامنے لائی جائیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں