راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر


راولپنڈی: 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا ہے اور کھیل ایک گیند کرائے بغیر ہی ختم کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ سے ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ تو بحال ہوگئی ہے لیکن بارش اور خراب موسم کی وجہ سے اب تک مہمان ٹیم کی پہلی اننگز ہی مکمل نہیں ہوسکی۔

راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا کو اپنی پہلی نامکمل اننگز 282 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کرنا تھی لیکن بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث کھیل ہی نہیں ہوسکا۔ کھیل کا آخری دن اتوار کو ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ ہی ختم ہونے کا امکان مزید قوی ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں اب تک صرف 91 اوورز اور 5 گیندیں ہی کرائی جاسکی ہیں۔ پہلے دن 68 ، دوسرے دن 18 جب کہ تیسرے روز 5 اوورز ہی کرائے جاسکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں