راولپنڈی: ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

راولپنڈی: ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق


راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نگراں وزیر صحت نے والدین سے پولیو کے خاتمے کی جنگ میں ساتھ دینے کی گزارش کردی۔ 

نگراں وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو سرویلنس کا حساس ترین نظام قائم ہے۔

رواں سال راولپنڈی سے مثبت آنے والا دوسرا ماحولیاتی نمونہ ہے۔ اس سے قبل جولائی میں سرائے کلہ کے مقام سے لیے گئے نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔

وزیر صحت نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کےلیے جامع حکمت عملی تشکیل دے کر آیا ہوں، ہائی رسک ایریا پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ندیم جان کا کہنا تھا کہ میرا 60 فیصد وقت پولیو کے خاتمے کی حکمت عملی پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک پولیو کے قطروں سے ایک بچہ بھی محروم ہوگا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

انکا کہنا تھا کہ والدین سے بھی گزارش ہے کہ پولیو کے خاتمے کی جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں