راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کی جگہ محکمہ جیل خانہ جات گریڈ 19کے عبدالغفور انجم کو تعینات کر دیا گیا۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جیل افسران کے تقرر تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کو تبدیل کر کے انہیں سپرنٹنڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کردیا گیا۔
جبکہ محکمہ جیل خانہ جات گریڈ 19کے عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا، عبدالغفور انجم فیصل آباد جیل میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات تھے۔