رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں: وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم امور زیر بحث آئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کو قانونی معاملہ قرار دیا۔

ہیروئن برآمدگی کا الزام: رانا ثناءاللہ 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، ان کی گرفتاری سیاسی نہیں قانونی معاملہ ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو لاہور جاتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس نے سکھیکی کے مقام سے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں وزیراعظم عمران خان پر براہ راست ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی کل رات 12 کے بعد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم پہلی حج فلائٹ کا افتتاح کریں گے: معاون خصوصی برائے اطلاعات

کابینہ کے 885 فیصلوں میں سے 789 پر عملدرآمد ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان — فوٹو: فائل 

کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کا 13 نکاتی ایجنڈا تھا، جس پر تفصیل سے غور کیا گیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حج پالیسی 2019 عوام کےمفاد میں بنائی گئی ہے، وزیراعظم نے حاجیوں کی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدیات کی ہے، اس حج کو اسکینڈل فری حج بنانا ہمارا مقصد ہے، اسی لیے حاجیوں کی جیب کو تحفظ دینے کیلئے دیانتدار وزیر کا انتخاب کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلی بار اسلام آباد ائیرپورٹ سے امیگریشن کے بعد عازمین کی روانگی ہوگی اور وزیراعظم پہلی حج فلائٹ کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی کے مطابق وزیراعظم نے مختلف وزارتوں میں ملازمین کو ایک سے زیادہ اعزازیہ دینے کی روش پر اظہار برہمی کیا، انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو اعزازیہ کارکردگی کی بنیاد پر ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 40 ہزار کے پرائز بانڈ کو ختم کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے، 40 ہزار کا پرائز بانڈ لینے والے کو رجسٹریشن کرانا ہوگی، بانڈ کو کیش کرانے والے کو رقم اس کے اکاؤنٹ میں ملے گی۔

اسٹیل مل کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابقہ ادوار کی ناقص پالیسیوں سے پاکستان اسٹیل کو شدید نقصان پہنچا، پاکستان اسٹیل کی نجکاری نہیں کی جائے گی، اسٹیل ملز قومی اثاثہ ہے جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے چلایا جائے گا، پاکستان اسٹیل ملز چلے گی تو ملک میں ترقی کا پہیہ چلے گا۔

معاون خصوصی کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملکی ہوائی اڈوں پر جنگی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں، ائیر پورٹس پر مسافروں کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سی ڈی اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسلام آباد کا نیا ماسٹر پلان ایک ماہ میں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے 885 فیصلوں میں سے 789 پر عملدرآمد ہوچکا ہے، کابینہ نے زبیر گیلانی کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، اسلام آباد کے لیے سینیئر سٹیزن بل 2019 اور نیشنل کمیشن برائے حقوق اطفال کے قیام کی منظوری دی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کے مطابق کابینہ نے وزیر مملکت حماد اظہر کو وفاقی وزیر کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی


اپنا تبصرہ لکھیں