راج کپور کا ممبئی میں واقع گھر بھارتی کمپنی نے خرید لیا

راج کپور کا ممبئی میں واقع گھر بھارتی کمپنی نے خرید لیا


بالی ووڈ کے ماضی کے عظیم اداکار اور فلمساز و پروڈیوسر راج کپور کا ممبئی میں واقع گھر بھارتی کمپنی نے خرید لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گودریج پراپرٹیز کا کہنا ہے کہ راج کپور کے بنگلے کی جگہ اب لگژری ہاؤسنگ پراجیکٹ بنایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زمین کپور خاندان سے خریدی گئی جو راج کپور کے قانونی وارث ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رقم کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

اس حوالے سے رندھیر کپور نے کہا ہے کہ یہ جائیداد ہمارے خاندان کے لیے انتہائی جذباتی اور تاریخی اہمیت کی حامل ہے، ہمیں ایک بار پھر گودریج پراپرٹیز کے ساتھ جڑنے پر خوشی ہے۔

یاد رہے کہ راج کپور کا 1988 میں دمہ کی بیماری کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں