راجن پور: پولیس وین پر فائرنگ، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق


پنجاب کے ضلع راجن پور میں پولیس وین پر اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

راجن پور کے نواحی علاقہ عربی ٹبہ کے قریب ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس سے پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی ثقلین فرید اور علمدار شاہ شامل ہیں۔

پولیس نے کہا کہ ٹیم کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے گئی ہوئی تھی جنہوں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تاہم ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے آپریشن شروع کردیا جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں