راجن پور میں بیٹے نے ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا


le

پنجاب کے ضلع راجن پور میں ظالم  بیٹے نے اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ راجن پور کے علاقے جام پور میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بچوں کے والدین پر تشدد یا قتل کے واقعات  کافی بڑھ گئے ہیں۔

آج ہی کراچی میں ایک نوجوان نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم کا اپنی ماں سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے طیش میں آکر کلہاڑی سے ماں پر وار کیا جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

گزشتہ دنوں راولپنڈی میں  ارسلان نامی شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اپنی ماں پر تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ماں  نے دکھی دل کے ساتھ بتایا تھا کہ بیٹا اور بہو آئے روز جھگڑا کرتے ہیں اور پھر بیٹے اور بہو نے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں