رات بھر اسپتال میں بیٹی کی تیمارداری کرنے والے جیسن روئے نے سنچری جڑ دی


لندن: 

پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں 114 رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے والے جیسن روئے رات اسپتال میں بیمار بیٹی کی تیمارداری کرتے رہے۔

ایک انٹرویو میں جیسن روئے نے بتایا کہ رات ڈیڑھ بجے بیٹی کو اسپتال لے کر جانا پڑا، صبح ساڑھے 8بجے تک وہاں اس کے ساتھ رہا، صرف 2 گھنٹے سونے کے بعد وارم اپ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیا، بیٹنگ کرتے ہوئے بھی ذہن میں بیٹی کا خیال بار بار آ رہا تھا۔

جیسن روئے کا کہنا تھا کہ خود بھی حیران ہوں کہ سنچری بنانے میں کس طرح کامیاب ہوگیا، میرے لیے یہ ایک جذباتی لمحہ تھا، اپنی یہ اننگز بیٹی اور فیملی کے نام کرتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں