رابی پیرزادہ کی ماضی کی معروف اداکارہ کےساتھ تصاویروائرل


رابی پیرزادہ نے شوبزدنیا کو خیرباد کہہ کر خود کودین کے راستے پر گامزن کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ وماڈل سارہ چوہدری کے ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پرشئیر کی ہیں جوکہ وائرل ہورہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوبز دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی دونوں اداکاراوں کی ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نےچند تصاویر بھی ساتھ بنوائی ہیں۔

Image

رابی پیرزادہ کی جانب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’میں اور سارہ چوہدری ایک لمبے عرصے بعد ایک ساتھ ہیں، ہم نے شوبز میں ایک ساتھ قدم رکھا، اور پھر سارہ نے اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے سب کچھ چھوڑ دیالیکن میں اسی راستے پر رہی، پھر اللہ نے مجھے بھی دین کا راستہ اختیار کرنے کا موقع دیا۔۔ اب ہم دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔ میں دین کو اور سمجھنا چاہتی ہوں، میں اب اپنے راستے پر ہوں، سست ہی سہی لیکن ثابت قدم ہوں‘۔

Rabi Pirzada

@Rabipirzada

میں اور سارہ چوہدری ایک لمبے عرصے بعد ایک ساتھ
We started our journey together in showbiz, then she left for Allah, and I didn’t,Allah made me follow His path too*and we are together again. i wish I could learn Deen more. I am on my way, slow but steady.

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
1,083 people are talking about this

خیال رہےکہ سارہ چوہدری نےکچھ سال قبل  شوبز دنیا کی چکا چوند کو خیرباد کہتے ہوئےدین کا راستہ اختیار کیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران سابق اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ قرآن مجید کو صحیح طرح سمجھ ہی نہیں پائی تھیں ، شوبز کی کئی دیگر شخصیات کی طرح وہ بھی نمازروزہ کرتی تھیں لیکن ان کی روح سے ناواقف تھیں لیکن جب درست طریقے سے معلومات مجھ تک پہنچیں اور ان کا مطالعہ کیا تو انکشاف ہواکہ اسی وجہ سے زندگی میں بے سکونی تھی ، اللہ تعالیٰ سے اس طرح کا تعلق نہیں بناتھا جس طرح کا بنناچاہیے تھا اور پھرواقعی خود کو اللہ تعالیٰ کے حوالے کردیا۔

اچانک اتنی بڑی تبدیلی سے متعلق سارہ چوہدری کاکہناتھاکہ دنیا میں انسان سمیت جتنی بھی چیزیں ہیں ، ان کی بنیاد مٹی ہے اور اگر تحقیق کریں تو اس کا اختتام بھی مٹی ہے ، ہمارا جسم مٹی اور ایک روح ہے لیکن روح کا سکون مٹی میں نہیں۔

سابق اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں کہ ”دلوں کا جو سکون ہے وہ اللہ کے ذکر میں ہے“ اسی وجہ سے دن رات کوشش کرتے ہیں ، میں بھی اپنی کامیابی کیلئے کوشاں تھی اور کسی مقام پر پہنچناچاہتی تھی لیکن اللہ اور مذہب سے دوری تھی ، لیکن پھر بھی جب اللہ سے آپ کو باقاعدہ کنکشن جوڑنا پڑتا ہے تو اس کے طریقے ہیں کہ آپ کو اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے حوالے کرنا ہوتا ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ جو ہے ہمارا رازق ہے، ہمارا مالک ہے، اس نے ہمیں سب کچھ دیا ہے تو ہمیں اس کے بنائے ہوئے ضابطوں کے مطابق چلنا ہے اورہماراالمیہ ہے کہ ہمیں اس کا پتہ ہی نہیں ، ہمیں قرآن مجید کا صرف عربی جملہ ہی پتہ ہے لیکن اس کے مفہوم سے ناواقف ہیں ،  اور یہی مسئلہ میرابھی تھا۔

دوسری جانب رابی پیرزادہ نے بھی اپنے نئے سفر کا آغاز کردیااور خود کو دین اور اللہ کے احکامات کےتابع ہونے کا راستہ اختیار کرلیاہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں