پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر و اداکارہ رابیکا خان نے فیملی کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں۔
19 سالہ خوبرو اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی والدہ اور بھائیوں سمیت والد کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔
رابیکا خان نے والد،معروف اداکار و کامیڈین کاشف خان کی سالگرہ سے متعلق بنایا گیا نیا ویلاگ بھی شیئر کیا ہے۔
اداکارہ کا اپنی پوسٹ میں لکھنا ہے کہ ’کائنات کے بہترین والد کو سالگرہ مبارک ہو، سالگرہ کا گفٹ ابھی باقی ہے، انشاء اللّٰہ۔‘
واضح رہے کہ پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر، گلوکارہ، اداکارہ و ماڈل رابیکا خان بہت جَلد بھارتی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی۔
انہوں نے حال ہی میں بھارت میں ایک میوزک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے۔