رئیل می کی جانب سے 8 سیریز کے 2 نئے فونز 9 ستمبر کو متعارف کرائے جارہے ہیں۔
رئیل می 8 ایس 5 جی اور رئیل میں 8 آئی کو 9 ستمبر کو متعارف کرایا جارہا ہے جس کے ساتھ کمپنی کا پہلا ٹیبلیٹ رئیل می پیڈ، رئیل می پاکٹ اور رئیل می کوبل اسپیکر بھی اسی ایونٹ میں پیش کیے جائیں گے۔
دونوں فونز کی بیشتر تفصیلات بھی قبل از وقت لیک ہوگئی ہیں۔
رئیل می 8 ایس 5 جی میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر دیا جائے گا جو دنیا میں اس پراسیسر سے لیس پہلا فون بھی ہوگا۔
اس میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے اور ورچوئل ریم ایکسٹینڈ کا فیچر بھی اس کا حصہ ہوگا۔
فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل جبکہ بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2، 2 میگا پکسل کے 2 کیمرے ہوں گے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔
فون کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہوگا۔
اس کے مقابلے میں رئیل می 8 آئی میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والا ڈسپلے ہوگا جبکہ میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر دیا جائے گا۔
اس فون میں 4 سے جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے جبکہ ورچوئل ریم سپورٹ بھی دی جائے گی۔
فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا ہوگا جبکہ بیک پر 50 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2، 2 میگا پکسل 2 کیمرے ہوں گے۔
فون کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہوگی۔