رئیل می کا 9 پرو سیریز 16 فروری کو متعارف کرانے کا اعلان

رئیل می کا 9 پرو سیریز 16 فروری کو متعارف کرانے کا اعلان


رئیل می نے جنوری میں 9 آئی اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا اور اب 9 سیریز کے پرو ماڈلز کو پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق رئیل می 9 پرو سیریز کو دنیا کے مختلف ممالک میں 16 فروری کو ایک ایونٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔

چونکہ کمپنی نے سیریز کے لفظ کو استعمال کیا ہے تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ ایونٹ میں ایک سے زیادہ فونز پیش کیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے پہلے ہی رئیل می 9 پرو پلس کو متعارف کرانے کی تصدیق کی جاچکی ہے جس کے ڈیزائن اور چند فیچرز کے بارے میں بتایا گیا۔

اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 920 فائیو جی پراسیسر موجود ہوگا، امولیڈ ڈسپلے، ہارٹ ریٹ مانیٹر، ڈسپلے کے اندر نصب فنگرپرنٹ سنسر اور بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ۔

فون کا مین کیمرا سونی آئی ایم ایکس 766 50 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا جس میں او آئی ایس کا فیچر موجود ہوگا۔

کمپنی نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ 9 پرو پلس گرین اور سن رائز بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں