رئیل می نے اپنا سی سیریز کا ایک اور سستا اسمارٹ فون سی 12 متعارف کرادیا ہے۔
ئیل می سی سیریز انٹری لیول اسمارٹ فونز پر مبنی ہے اور گزشتہ ماہ کے آخر میں سی 15 اسمارٹ فون پیش کیا گیا تھا۔
سی 12 کافی حد تک گزشتہ ماہ کے فون سے ملتا جلتا ہے اور اس میں 6.5 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔
فون کے اندر ہیلیو جی 35 پراسیسر موجود ہے جبکہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
فون کی ایک خاص بات اس کی 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 10 واٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ ریورس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔
اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے رئیل می یوزر انٹرفیس سے کیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2۔ دو میگا پکسل کے 2 کیمرے موجود ہیں۔
فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔
اس فون کو سب سے پہلے انڈونیشیا میں فروخت کے پیے کیا گیا ہے جس کی قیمت 128 ڈالرز (21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
توقع ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ دیگر ایشیائی ممالک کے صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔