رئیل می کا انٹری لیول فون سی 20 اے متعارف

رئیل می کا انٹری لیول فون سی 20 اے متعارف


رئیل می نے اپنی سی سیریز کا نیا انٹری لیول اسمارٹ فون سی 20 اے متعارف کرایا ہے۔

رئیل می سی 20 اے میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پینل کو رئیل می نے جیومیٹرک آرٹ ڈیزائن کا نام دیا ہے جس میں چوکور کیمرا آئی لینڈ موجو ہے مگر حیران کن طور پر صرف ایک ہی کیمرا موجود ہے۔

یہ بیک کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ایک ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 35 پراسیسر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی سے کیا گیا ہے۔

سی 20 اے میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج ی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

یہ فون 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے جبکہ ریورس وائرس چارجنگ کا فیچر موجود ہے۔

یہ فون 2 رنگوں آئرن گرے اور لیک بلیو میں ستیاب ہوگا اور اسے سب سے پہلے بنگلہ دیش میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 105 ڈالرز (لگ بھگ 15 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں