رئیل می اپنا پہلا حقیقی فلیگ شپ اسمارٹ فون پیش کرنے کے لیے تیار

رئیل می اپنا پہلا حقیقی فلیگ شپ اسمارٹ فون پیش کرنے کے لیے تیار


رئیل می بہت تیزی سے مقبول ہونے والی کمپنی ہے جو کم قیمت میں کافی بہترین فیچرز والے فونز فروخت کرتی ہے مگر اس نے ایسا کوئی فلیگ شپ فون پیش نہیں کیا تھا جو سام سنگ اور ویوو کی ٹکر کا ہو، مگر بہت جلد ایسا نہیں رہے گا۔

رئیل می کی جانب س ایک حقیقی فلیگ شپ اسمارٹ فون پر کام کیا جارہا ہے۔

اس بات کا انکشاف کمپنی کے عہدیدار شو چی نے چائنا موبائل گلوبل پارٹنر کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2022 میں کمپنی کی جانب سے کئی فلیگ شپ پڑاڈکٹس پیش کی جائیں گی مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ رئیل می کے فلیگ شپ فون کی قیمت 5 ہزار چینی یوآن (ایک لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک ہوسکتی ہے یعنی یہ کمپنی کا مہنگا ترین فون ہوگا مگر دیگر کمپنیوں کی ڈیوائسز سے پھر بھی سستا ہوگا۔

اس فلیگ شپ فون میں 125 واٹ الٹرا ڈارٹ فاسٹ چارجنگ سسٹم دیئے جانے کا امکان بھی ہے۔

اگر آپ کا خیال ہے کہ رئیل می پہلے ہی فلیگ شپ فونز جیسے جی ٹی سیریز پیش کرچکی ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر تو ہے مگر فلیگ شپ کیمرا سیٹ اپ نہیں۔

کمپنی کے کچھ فونز میں 108 میگا پکسل سنسر اور پیری اسکوپ کیمرے بھی دیئے گئے مگر کسی ایک فلیگ شپ فون اس وقت دستیاب بہترین پراسیسر اور کیمروں کو ایک ساتھ نہیں دیا گیا۔

اب تک کمپنی کی جانب سے ڈوئل فلیگ شپ حکمت عملی پر عمل کیا جارہا ہے یعنی ہائی اینڈ پراسیسر اور بہترین کیمرا فونز کو الگ الگ پیش کیا جاتا ہے۔

ابھی رئیل می جی ٹی کی قیمت 2500 یوآن ہے جبکہ اب تک کمپنی کا سب سے مہنگا ایکس 50 پرو جی ہے جو 3600 یوآن کا تھا۔

کمپنی کی جانب سے حقیقی فلیگ شپ فون متعارف کرانے کا مقصد ہواوے کے مارکیٹ شیئر میں حصہ حاصل کرنا ہے، شیاؤمی، اوپو اور ویوو پہلے ہی ایسا کرچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں