پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید کی اداکاری کے چرچے پڑوسی ملک میں بھی ہونے لگے۔
بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں ’ماکھا‘ کا کردار نبھانے والے اداکار کے فن کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
بھارتی گلوکار ماکھا کے سحر میں اس قدر جکڑ گئے کہ سوشل میڈیا پر پیغام بھیج کر ان کی اداکاری کو داد دینے سے خود کو روک نہ سکے۔
![دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ماکھا کے پڑوسی ملک میں چرچے](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-08-15/1258063_4177643_yesha_updates.jpg)
گپی گریوال حقیقی معنوں میں پاکستان اور پاکستانی فنکاروں کے دلدادا ہیں کیونکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہوں نے پاکستانی فنکاروں کی تعریف کی ہو۔
اس سے قبل وہ اداکارہ مہوش حیات کے ہمراہ کام کرنے اور پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔