دی لیجنڈ آف مولا جٹ ایوارڈز دوڑ میں کیوں شامل نہیں، عمارہ حکمت کا بیان سامنے آگیا

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ایوارڈز دوڑ میں کیوں شامل نہیں، عمارہ حکمت کا بیان سامنے آگیا


جیو فلمز کی پیشکش، ہدایتکار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت کا شاہکار فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ رواں سال ہونے والے ملکی شوبز انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز کے مقابلے کی دوڑ میں شامل نہ ہوسکی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی جانب سے 2023 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان ان کے سوشل میڈیا پیج پر کیا گیا، جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کسی بھی کیٹیگری کی نامزدگیوں میں دکھائی نہیں دی

عمارہ حکمت نے اپنے بیان کو ری پوسٹ کیا
عمارہ حکمت نے اپنے بیان کو ری پوسٹ کیا

فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اس حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نجی ایوارڈز کی جیوری فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کو مختلف کیٹیگریز کے لئے زیر غور لائی تاہم اس کے باوجود ان کی ٹیم کے پاس فلم کو ایوارڈز میں نامزد نہ کروانے کے لئے ٹھوس وجوہات ہیں۔

ان کے مطابق نجی ایوارڈز کی مختلف کیٹیگری کی محدود رینج ان کے اقدار کے مطابق نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایوارڈ شو میں بہترین ہدایتکار اور بہترین رائٹر جیسی اہم کیٹیگریز کی عدم موجودگی اور اس کے برعکس بہترین پلے بیک کیٹیگری کا ہونا ان کے تخلیقی نظریے سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی رعایت نہ کی جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں