دی ایمی گالا ایوارڈ جیتنے پر ماہرہ خان کو کس بات کا احساس ہوا؟

دی ایمی گالا ایوارڈ جیتنے پر ماہرہ خان کو کس بات کا احساس ہوا؟


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے دی ایمی گالا میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایمی گالا ایوارڈ تھامے پوسٹ شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

ماہرہ خان نے دبئی میں منعقدہ اس تقریب میں شرکت کے لیے آسمانی رنگ کے نازک پھولوں کی شکل والے ایپلکس سے مزین خوبصورت اسٹریپ لیس گاؤن کا انتخاب کیا تھا۔

انہوں نے اس تقریب سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور پوسٹ کے کیشپن میں لکھا کہ ’اس طرح کی راتوں میں، مجھے شدت سے احساس ہوتا ہے کہ مجھے شکرگزار ہونا چاہئے۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں مشکور ہوں اس زندگی کے لیے، اس ہمت کے لیے، اپنے عزیزوں اور دوستوں کے لیے، اپنے مداحوں کے لیے اور ان تمام نعمتوں کا شکر ادا کرتی ہوں جو مجھے ملی ہیں۔ الحمداللہ‘۔

اداکارہ نے اس اعزاز سے نوازے جانے پر ایمی گالا اور ڈاکٹر مشیل ڈہر کا بھی شکریہ ادا کیا، جو اس تقریب کے بانی اور صدر ہیں۔

خیال رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور اس میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

اس سال ماہرہ خان کو ان کے بہترین لباس اور انداز کے لیے آرٹسٹ ان فیشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں