دیپیکا پڈوکون کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی، اداکارہ نے عندیہ دے دیا

دیپیکا پڈوکون کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی، اداکارہ نے عندیہ دے دیا


بالی ووڈ کی ڈمپل گرل، دیپیکا پڈوکون اور اُن کے شوہر اداکار رنویر سنگھ نے اپنے یہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ستمبر 2024ء میں والدین بننے والے ہیں۔

اداکارہ اور اداکار نے اپنے یہاں ننھے مہمان کی آمد سے قبل عزیز و اقارب کے لیے کچھ گفٹ ہیمپرز آرڈر پر تیار کروائے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فنکار جوڑی کی جانب سے جس کمپنی کو تحائف تیار کرکے پیک کرنے کا آردڑ دیا گیا ہے، اُس کمپنی نے دیپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹی یا بیٹے کی پیدائش سے متعلق جنس کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

مذکورہ کمپنی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گفٹ ہمپیرز کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے ڈبے کے اوپر لگے شوپیس اور ربن نیلے رنگ کے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاکی رنگ کے گفٹ کے ڈبے پر نیلے اور سفید رنگوں میں مچھلی، ستارے اور گول دائروں پر مبنی خوبصورت سیرامک ​​لٹکائے گئے ہیں۔

مذکورہ کمپنی نے اس پوسٹ میں دیپیکا پڈوکون کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

اسکرین شاٹ بشکریہ بھارتی میڈیا
اسکرین شاٹ بشکریہ بھارتی میڈیا 

یہ انسٹاگرام اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے جسے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی اس وائرل پوسٹ پر ردِ عمل اور خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ان پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے پیش گوئی کر رہے ہیں کہ دیپیکا اور رنویر سنگھ آئندہ ماہ اپنے ہاں ’بیٹے‘ کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ تحائف کے رنگوں سے معلوم ہوتا ہے کہ دیپیکا پڈوکون کے یہاں ’بے بی بوائے‘ آنے والا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں