دیولینا بھٹاچارجی نے پائل ملک کی طرف سے اُن کی شادیوں کا موازنہ کرنے کی مذمت کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیولینا بھٹاچارجی نے پائل ملک کے تبصروں پر ردعمل دیا اور کہا کہ میرے شوہر کثرت ازدواج میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
یوٹیوبر ارمان ملک کی اہلیہ پائل ملک نے اپنی شادی کا دفاع کیا اور ساتھ ہی دیولینا بھٹاچارجی اور اُن کے شوہر شاہنواز شیخ کے تعلقات پر تنقید کی۔
اس تنازع کا آغاز دیولینا کی طرف سے پائل ملک، ارمان ملک اور کارتکا ملک کی شادی پر تنقید سے ہوا تھا، جس کا جواب پائل ملک نے دیا اور کہا کہ اداکارہ کو اُن کے رشتے پر بات کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ جب ہم آپ آپ رشتے کے متعلق بات نہیں کررہے تو آپ کو بھی حق نہیں ہمارے تعلق پر رائے کا اظہار کریں۔
یاد رہے کہ جون میں ارمان ملک بگ باس (او ٹی ٹی) سیزن 3 میں اپنی دونوں بیویوں کارتکا ملک اور پائل ملک کے ساتھ شریک ہوئے۔