دہلی فسادات میں پولیس نے جان بوجھ کر مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا، امریکی اخبار

دہلی فسادات میں پولیس نے جان بوجھ کر مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا، امریکی اخبار


 نیویارک / نئی دہلی: دہلی کے مسلم کش فسادات میں بھارتی پولیس نے جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔

نیویارک ٹائمزکی ایک رپورٹ جس میں انھوں نے دہلی فسادات کا ذکر کرتے لکھا کہ حالیہ ثبوت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ نئی دہلی پولیس کو مسلمانوں کیخلاف کیا گیا اور متحرک طریقے سے ہندو ہجوم کی مدد کی۔

رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کی کئی ویڈیو منظر عام پر آئیں جس میں انھیں مسلمان مظاہرین پر حملہ کرتے ہوئے اور ہندو ہجوم کو اس میں شامل ہونے پر زور دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس کمانڈر کا حوالے دیتے کہا گیا کہ (زیادہ تر ہندو ہجوم) کی جانب سے جیسے ہی تشدد شروع ہوا، حکام نے ہمیں اپنی بندوقیں تھانے میں رکھنے کا کہہ دیا تاہم نیویارک ٹائمز کے صحافیوں نے بعد میں سنا کہ حکام ایک دوسرے پر چیخ رہے تھے کہ انہیں ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھیاں نہیں ،بندوقوں کی ضرورت ہے۔ جو لوگ مارے گئے ان میں زیادہ تر مسلمان تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں