دھرمیندرا کی دوسری شادی پر پہلی اہلیہ کا ردِعمل

دھرمیندرا کی دوسری شادی پر پہلی اہلیہ کا ردِعمل


بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندرا کی پہلی اہلیہ پرکاش کور جوکہ میڈیا سے ہمیشہ دور ہی نظر آتی ہیں، پہلی بار میڈیا پر اس وقت نظر آئیں جب اداکار نے ہیما مالنی سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

پرکاش کور نے دھرمیندرا کی دوسری شادی پر اپنے ردِ عمل میں کہا کہ ’کوئی بھی مرد میرے اوپر ہیمامالنی کو ترجیح دے گا اگر میرے شوہر نے ایسا کیا تو کیا غلط تھا؟‘

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اُنہوں نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کے لیے بالی ووڈ انڈسٹری اور اس کی ثقافت کو مورد الزام ٹھہرایا۔

اُنہوں نے کہا کہ’دھرمیندرا نے جو کیا وہ بھارت کی آدھی فلم انڈسٹری کر رہی ہے، تمام ہیروز کے افیئرز ہیں اور وہ دوسری شادیاں کر رہے ہیں‘۔

1981ء میں دیے گئے اپنے اسی انٹرویو میں پرکاش کور نے انکشاف کیا کہ ’دھرمیندرا کے والد یعنی میرے سسر بھی فلم اسٹارز کے خلاف ہیں حالانکہ ان کا اپنا بیٹا ایک اداکار ہے لیکن بابو جی کبھی نہیں چاہتے تھے کہ وہ اداکار بنے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر بابوجی کے بس میں ہوتا تو وہ پوری فلم انڈسٹری کا صفایا ہوتا دیکھنا چاہتے‘۔

واضح رہے کہ دھرمیندرا کی پرکاش کور کے ساتھ شادی 1954ء میں ہوئی جب وہ صرف 19 سال کے تھے، پہلی شادی سے اداکار کے 4 بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول ہیں۔

بعدازاں، دھرمیندرا کو بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی سے محبت ہوگئی تو اُنہوں نے اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق نہیں دی لیکن ان سے علیحدگی اختیار کرلی۔

اُنہوں نے ہیما مالنی سے شادی کرنے کے لیے اسلام بھی قبول کرلیا اور دوسری شادی کرلی، اس جوڑی کی دو بیٹیاں ایشا دیول اور اہانہ دیول ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں