بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی 33 ویں سالگرہ پر مداحوں کو ویب سائٹ کا تحفہ دیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کچھ بہت زبردست ہونے جارہا ہے، آپ سب سے یہ شیئر کرنے کے لیے مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا‘۔
اس کاؤنٹ ڈاؤن کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کے تحفے کا بیتابی سے انتظار کیا جارہا تھا اور کچھ دیر قبل ہی رنویر کی رانی نے سب کا انتظار ختم کرادیا ہے۔
کاؤنٹ ڈاؤن کے بعد مداحوں کو اس بات کا انتظار تھا کہ یہ خبر دپیکا کی نئی فلم سے متعلق ہے یا اُن کی ذاتی زندگی کے حوالے سے ہے لیکن اپنی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نےباقاعدہ ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔
اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر اپنی ویب سائٹ کا اعلان کیا اور ساتھ ہی براہ راست مداحوں سے بات بھی کی۔
اداکارہ کی ویب سائٹ میں ان کی ذاتی زندگی، فلمی کیرئیر، فوٹو شوٹ اور ایوارڈز سمیت فلاحی تنظیم سے متعلق بھی تمام معلومات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں دپیکا اور رنویر اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی شادی کے بعد دپیکا کی پہلی سالگرہ ہے