دُنبے کی ملائم اور مزیدار چانپوں کو تیکھے مسالوں میں میرینیٹ کر کے ہلکی آنچ پر بھون کر پکایا ہوا ایک نہایت پُرلطف پکوان جسے خاص مواقع پر خاص مہمانوں کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اپنی اگلی باربی کیو پارٹی میں اس شاندار پکوان سے اپنے مہمانوں کی تواضع کرسکتے ہیں۔
اجزاء
-
- بھیڑ کی چانپیںپانچ سو گرام
-
- دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
-
- گرم مسالاایک چائے کا چمچ
-
- لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
-
- نمکحسبِ ذائقہ
-
- لیموں کا رسایک سے دو کھانے کے چمچ
-
- سرکہایک کھانے کا چمچ
-
- ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
-
- لہسن کا پیسٹایک چائے کا چمچ
-
- تیلایک سے دو کھانے کے چمچ
-
- پپیتے کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
-
- تازہ ہرا دھنیاایک چوتھائی گٹھی
ترکیب
- سب سے پہلے بھیڑ کے سینے کے گوشت کا ایک ٹکڑا لیں اس پر سے زائد چربی ہٹا دیں اور پسلیوں کے درمیان چھری سے ہلکے ہلکے کٹ لگا لیں تاکہ چانپیں ایک دوسرے سے الگ ہو کر عیاں ہو جائیں۔
- اب ایک پیالے میں دھنیا پائوڈر، گرم مسالا، لال مرچ، نمک، لیموں کا رس، سرکہ، ادرک کا پیسٹ، لہسن کا پیسٹ، پپیتے کا پیسٹ اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں ہرا دھنیا ڈالیں اور دوبارہ اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس مرکب کو اچھی طرح چانپوں کے اوپر لگا کر ایک موٹی تہہ چڑھالیں۔
- اب ان مسالا لگی چانپوں کو 3 سے 4 منٹ تک انگیٹھی پر آنچ تیز کرکے اچھی طرح بھون لیں۔
- مزے دار بھیڑ کی چانپیں تیار ہیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔