’’دو ٹکے کا فوٹوشوٹ‘‘؛ صبا قمرپر بولڈ فوٹوشوٹ کرانے پر شدید تنقید


کراچی: 

نامور اداکارہ صبا قمر اورعماد عرفانی کو بولڈ فوٹ شوٹ کرانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صبا قمر اورعماد عرفانی کی جوڑی رواں برس ڈراما سیریل ’’چیخ‘‘ میں نظر آئی تھی، ڈرامے میں  نہ صرف دونوں کی کیمسٹری بہترین تھی بلکہ دونوں نے اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے تھے۔

یہ جوڑی ایک بار پھر ایک میگزین کے فوٹوشوٹ کے لیے اکھٹی ہوئی اور کافی بولڈ فوٹوشوٹ کرایا لیکن اس بار صباقمر اور عماد عرفانی شائقین کو متاثرکرنے میں ناکام رہے۔ بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث صباقمر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ صبا قمر دن بدن مزید بے ہودہ ہوتی جارہی ہیں۔

ایک صارف نے اس  فوٹوشوٹ کو ’’دو ٹکے کا فوٹوشوٹ‘‘ قرار دے دیا۔

ایک صارف نے ان تصاویر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  اللہ ہدایت دے آمین۔ ناہید اختر نامی خاتون نے کہا آخر صبا قمر اتنی غیر محفوظ کیوں ہوگئی ہیں۔ وہ اپنی اداکاری پر بھروسہ کرنے کے بجائے اپنے جسم پر بھروسہ کرکے فاش غلطی کررہی ہیں۔

ایک اور تبصرے کے مطابق صبا قمر کی اچھی بھلی عزت تھی، شہرت بھی تھی لیکن اب انہوں  نے الٹا کام پکڑا ہے خود کو ذلیل و خوار کرنے کا۔

کچھ لوگوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے مستقبل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری میں غیر اخلاقی مناظر بھی نظر آئیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں